حوثیوں کے الزام کی شدید مذمت، سعودی عرب کے خلاف دعوے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ — مولانا حسن علی راجانی
شیعہ مولانا حسن علی راجانی امام حسین ( ع ) کی شہادت سے لیکر حالیہ چالیس سال میں جو چار کروڑ چالیس لاکھ مسلمانوں کا قتل عام ہوا ہے اس کا ذمہ دار خود ایران اور ایران حمایتی شیعہ کو ہی ٹھہراتے ہیں
نئی دہلی، 24 اکتوبر: ممتاز شیعہ عالمِ دین و رہنما مولانا حسن علی راجانی نے حوثیوں کے اس الزام کی شدید مذمت کی ہے کہ سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں ہندوستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک کشتی کو نشانہ بنایا، جس میں مبینہ طور پر 14 ہندوستانی شہری سوار تھے۔مولانا راجانی نے کہا کہ اس معاملے میں حقائق سامنے لانے کے لیے غیر جانب دار اور شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستانی شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی فریق کے الزام کو مکمل تحقیقات اور قابلِ اعتماد شواہد کے بغیر حتمی حقیقت تسلیم نہ کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی حقیقت واضح کی جائے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔آخر میں مولانا راجانی نے کہا کہ ایران اور ایران حمایتی شیعہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہراتے ہیں جبکہ شیعہ مولانا حسن علی راجانی امام حسین ( ع ) کی شہادت سے لیکر حالیہ چالیس سال میں جو چار کروڑ چالیس لاکھ مسلمانوں کا قتل عام ہوا ہے اس کا ذمہ دار خود ایران اور ایران حمایتی شیعہ کو ہی ٹھہراتے ہیں، مولانا راجانی نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی دلیل یہ ہیکہ ایران نے چالیس سال سے ہتھیار بنا بنا کر پوری دنیا میں گھس پیٹھ کی اور اس نے کبھی بھی نہ کسی اسرائیلی یاامریکی کا سر تو کیا اس کا ایک انڈا تک نہیں توڑا ہے، لیکن دنیا بھر کے مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے اکسا اکسا کر مرواتا رہا
- Contact Email
- [email protected]
- Issued By
- Maulana Hasan Ali Rajani
- Phone
- +91-8347799275
- Business Address
- Maulana Hasan Ali Rajani Noida Sector 116 UP India
Maulana Hasan Ali Rajani Mahuva Bhavnagar Gujarat India - Country
- India
- Categories
- Law · Media · News
- Last Updated
- October 23, 2026