Sponsored Link Spot Available — Get This Spot نئی دہلی، 13 نومبر: شیعہ مولانا حسن علی راجانی نے مشرقِ وسطیٰ کی گزشتہ چار دہائیوں کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے طویل سیاسی تجربات اور ملینوں قربانیوں کے بعد ایرانی حکومت کی علاقائی پالیسیوں، سیاسی مداخلت اور مسلح گروہوں کے کردار کو سمجھا اور اپنی قومی خودمختاری اور ریاستی اداروں کے تحفظ کی اہمیت کو تسلیم کیا۔مولانا حسن علی راجانی نے کہا کہ اگر عراق نے وقت رہتے اپنی خودمختاری، قومی مفادات اور ریاستی اداروں کے تحفظ کو ترجیح نہ دی ہوتی تو ممکن تھا کہ عراق بھی شام، لبنان، فلسطین، یمن اور بعض افریقی ممالک کی طرح طویل جنگوں، بدامنی، انسانی المیوں اور لاشوں کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شیعہ علماء اور مذہبی شخصیات کو معمولی ماہانہ مالی امداد، جو ایک ہزار بھارتی روپے کے مساوی رقم بنتی ہے جس کے ذریعے ایرانی حکومت کے سیاسی مفادات، صرف ماہانہ ایک ہزار روپیہ کی خاطر نظریاتی اثر و رسوخ یا مسلح گروہوں کے نیٹ ورک سے وابستہ کرنے کی مبینہ کوششیں انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔ مذہب اور مذہبی قیادت کو بیرونی سیاسی اثر و رسوخ اور ماہانہ ایک ہزار روپیہ کی مالی مفادات کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔مولانا راجانی نے زور دیا کہ دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں کو ایرانی حکومت کی علاقائی پالیسیوں کا پابند بنانے یا دوسرے ممالک کے شیعہ علماء اور عوام پر ایرانی سیاسی نظریات مسلط کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ ایرانی عوام، ایرانی حکومت اور دنیا کے دیگر ممالک کے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی و سماجی تشخص کو الگ الگ سمجھنا ضروری ہے۔مولانا راجانی نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ اگر دنیا بھر کے انسان ایرانی حکومت کی علاقائی پالیسیوں اور ایرانی مداخلت کے نتائج کو سمجھ لیں تو دنیا سے ظلم، تشدد اور جنگوں میں اتنی کمی آ سکتی ہے کہ ایک بکری اور شیر بھی ایک ہی گھاٹ پر امن کے ساتھ پانی پی سکیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دنیا نے ایرانی سیاسی مداخلت اور مسلح پراکسی نیٹ ورکس کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ سمجھا تو ہر گھر جنگ کا میدان بن سکتا ہے۔لہذا ہر گھر میں خامنہ ای پیدا کرنے کے بجائے ہر گھر سے حسینی کردار، حق گوئی، انصاف، قربانی اور ظلم کے خلاف آواز بلند ہونی چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ تمام ممالک کی خودمختاری، عوام کے حقوق، امن اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور ایرانی مداخلت، سیاسی اثر و رسوخ اور مسلح پراکسی نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پُرامن، سفارتی اور قانونی اقدامات کیے جائیں۔مولانا راجانی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ دنیا بھر میں یہ آواز بلند ہونی چاہیے: ’’ہر گھر سے خامنہ ای نہیں، ہر گھر سے حسینی نکلے گا!‘‘